پاکستانی اداکارہ سجل علی نے گلوکار شہزار رائے کے ساتھ خاص تصویر شیئر کر کے فینز کو انکے اگلے پراجیکٹ ‘الف نون کے حوالے سے متجسس کردیا۔سجل علی ڈراموں کی دنیا میں اپنی بہترین اداکاری سے تہلکہ مچا چکی ہیں جس کے ساتھ ہی انہوں نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ لیتے ہوئے 2016 فلم ‘زندگی کتنی حسین’ ہے میں کام کیا۔
انہوں نے بالی وڈ فلم ‘مُم’ میں سری دیوی کی بیٹی کا کردار بھی نبھایا جس کو خوب سراہا گیا۔
اب رواں سال کے آغاز سے شہزاد رائے کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘الف نون’ کی ریلیز کا شور ہے جس کی ریلیز ڈیٹ کے بارے میں تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
شہزاد رائے کی فلم’الف نون’ کے ڈائریکٹر فیصل قریشی ہیں، جو گزشتہ برس’منی بیک گارنٹی’ کی ڈائریکشن بھی کرچکے ہیں۔
سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ، شہزاد رائے اور فیصل قریشی ایک ساتھ ٹیبل کے ارد گرد لگی کرسیوں پر بیٹھے نظر آئے۔
اس تصویر میں تینوں آپس میں باتیں کرنے کے بجائے کیمرے کی جانب دیکھ کر پوز دیتے دکھے۔
اس تصویر کے ساتھ سجل علی نے شہزاد رائے اعر فیصل قریشی کو ٹیگ کرنے کے ساتھ ہی ‘الف نون’ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
شہزاد رائے سے قبل گلوکار سجاد علی، ارشد محمود، علی حیدر، محمد علی شہکی، عاطف اسلم، جواد احمد، عارف لوہار اور علی ظفر بھی فلموں میں بطور ہیرو کام کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ شہزاد رائے کی فلم ‘الف نون کو سال 2022 میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم نہ معلوم وجوہات کی بنا پر تاخیر کے ساتھ ‘الف نون رواں سال 2024 میں ریلیزکیلئے پوری طرح تیار ہے۔
صارفین پر مزید بوجھ، بجلی مزید مہنگی، نوٹیفکیشن بھی جاری

