Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

جس یونیورسٹی میں پڑھتی ہوں، وہاں کے سب لوگ خوش ہیں، سیدہ طوبیٰ انور

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ سیدہ طوبی انور نے کہا ہے کہ وہ جس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، وہاں کے لوگ ان کے پڑھنے کی وجہ سے بے حد خوش ہیں۔

سیدہ طوبیٰ انور نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بطور تخلیقی لکھاری کیریئر کا آغاز کیا، پھر انہوں نے پروڈکشن میں کام کرنا شروع کیا لیکن ان کا مستقبل میں بھی پروڈکشن کرنے کا ارادہ ہے۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے متعدد مزاحیہ کردار بھی ادا کیے لیکن انہیں زیادہ شہرت سنجیدہ اور رونے دھونے والے کرداروں سے ملی ہے اور لوگ انہیں اسی کرداروں میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں اب تک کسی فلم یا ویب سیریز میں کام کرنے کی پیش کش نہیں ہوئی لیکن انہیں جب بھی اچھے کردار کی پیش کش ہوگی تو وہ ضرور کام کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ذاتی طور پر ویب سیریز میں کام کرنا پسند ہے لیکن وہ فلموں میں بھی کام کر سکتی ہیں۔

انہوں نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئی ہیں اور وہ میڈیا سائنسز میں پڑھ رہی ہیں۔

ان کے مطابق شوٹنگز اور اداکاری کی وجہ سے انہیں زیادہ تر یونیورسٹی جانے کا وقت نہیں ملتا، تاہم اس باوجود وہ وقت نکال کر وہاں جاتی ہیں اور انہیں پڑھائی میں مزہ آ رہا ہے۔

سیدہ طوبیٰ انور کے مطابق وہ یونیورسٹی میں بطور شوبز شخصیت نہیں بلکہ بطور طالبہ جاتی ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے یونیورسٹی میں پڑھنے کی وجہ سے ان کے تمام کلاس فیلوز اور یونیورسٹی کے لوگ خوش خوش رہتے ہیں کہ وہ ایک اداکارہ ان کے ہاں پڑھتی ہیں۔

سیدہ طوبیٰ انور کے مطابق ساتھی طالب علم اور یونیورسٹی کے دوسرے طلبہ ان سے شوبز میں انٹر ہونے کے مشورے مانگتے رہتے ہیں۔سیدہ طوبی انور کا کہنا تھا کہ وہ مخلص، اچھی شخصیت کے مالک اور سچے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی لیکن فی الحال ان کے ذہن میں ایسا کوئی بھی شخص نہیں۔
اس کے ساتھ ہی دوبارہ شادی کرنے کے متعلق طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ان کے ہونے والے لائف پارٹنر کی شخصیت اچھی ہونی چاہئے، وہ دانشورانہ گفتگو کرنے کے قابل ہونا چاہئے اور دل کا بھی اچھا ہونا چاہئے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی وہ خصوصیات ہیں جو وہ ایک مثالی مرد میں دیکھنا چاہیں گی۔ جبکہ اس شخص کا قد 6 فٹ 2 انچ ہونا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)


مزیدپڑھیں:ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اب فلم بنائی جانیوالی ہے؟خبر آ گئی

یہ بھی پڑھیں