Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

پنجابی ریپ کنگ بوھیمیا پاکستان پہنچ گئے، کانسرٹ کب؟

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد امریکی ریپ گلوکار بوھیمیا نے پاکستان میں کانسرٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تاریخ بھی بتادی۔

بوھیمیا پنجابی ریپ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ مانے جاتے ہیں جن کے مشہور گانوں میں ‘صبح ہونے نہ دے’ ، ‘سیم بیف’ ، ‘کالی ہوڈی’ ، ‘چار سو بیس’ و دیگر شامل ہیں۔

رواں سال اکتوبر میں بوھیمیا اور نوین مورس کا نیا پنجابی گانا ‘روب’ ورلڈ وائیڈ ریلیز کیا گیا جس کی ویڈیو کو امریکہ اور لاہور میں عکسبند کیا گیا۔

اس سے قبل بوھیمیا سال 2020 میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کا حصہ بھی بن چکے ہیں۔ کوک اسٹوڈیو کے اس خاص سیزن میں پنجابی ریپ کنگ بوھیمیا کا ریپ گانا ‘ساری دنیا’ ریلیز کیا گیا تھا جو میوزک انڈسٹری میں ان کی جدوجہد اور ایک فنکار کی شہرت کے زوال کی داستان ہے۔

پاکستان میں اپنے بے شمار فینز کی موجود کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اب بوھیمیا نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور صوبۂ پنجاب میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا۔

بوھیمیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ ‘بوھیمیا لاہور پہنچ گئے ہیں’۔

علاوہ ازیں بوھیمیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے آسٹریلیا میں منعقدہ کانسرٹ میں ملنے والی محبت پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کو اپنا اگلا اسپاٹ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انکو کانسرٹ 15 نومبر کو ہوگا۔

بوھیمیا کی جانب سے یہ بڑا اعلان سن کر پاکستان میں مقیم انکے مداح خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں