Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

درِفشاں سلیم کی ساڑھی میں بے حدخوبصورت تصاویر نےمداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرادیں،دیکھیں تصاویر

پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم کا خوبصورتی کی تمام حدیں پار کرتا ‘ساڑھی لُک’ سب کے دلوں پر بجلیاں گرا گیا۔

درِفشاں سلیم ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد بہت ہی کم عرصے میں اپنی خاص پہچان بنالی اور اپنی زبردست اداکاری اور دلکش اداؤں سے سب کو دیوانہ بنا لیا۔یوں تو درِفشاں سلیم کے متعدد ڈرامے کامیاب رہے لیکن انکو شہرت کے آسمان پر لے جانے والا ڈراما ‘عشق مرشد ثابت ہوا جس میں وہ بلال عباس کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں۔

درِفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ سنہری و روپہلی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہیں۔درِفشاں کی یہ حسین ساڑھی ‘انیقہ رکن الدین’ کا شاہکار ہے جس نے اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا دیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

درِفشاں سلیم اس ساڑھی میں مداحوں کو بے انتہا دلکش لگی اور اس کا اعتراف پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سب نے بڑھ چڑھ کر کیا۔

یہ بھی پڑھیں