Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

بھارت کی معروف میزبان اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی ریڈیو کی مقبول میزبان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سمرن سنگھ گروگرام میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انکے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ مسائل کا شکار تھیں،مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی سمرن سنگھ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کی شام گروگرام کے اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں خودکشی کی۔

تاہم انکی رہائش گاہ سے کوئی خود کشی سے قبل لکھی گئی تحریر نہیں ملی، نہ ہی انکے خاندان نے کسی کے بھی خلاف کوئی شکایت داخل کی ہے، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ انھیں کچھ عرصے سے ذاتی مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سے وہ اس افسوسناک اقدام پر مجبور ہوئیں۔

پولیس کے مطابق، سمرن کے ساتھ رہنے والے ایک دوست نے اپارٹمنٹ میں اس کی بے ہوشی کا بتاتے ہوئے حکام کو اطلاع دی تھی، جب پولیس پہنچی تو انہوں نے دروازہ اندر سے بند پایا۔

سمرن کو فوراً پارک ہسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے پہنچتے ہی انہیں مردہ قرار دے دیا،سمرن کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، باڈی سوگوار خاندان کے حوالے کردی گئی، تفتیش کار ان کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:کیارا اڈوانی کی انسٹاگرام پوسٹ نے نیا تنازع کھڑا کردیا

یہ بھی پڑھیں