Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

رشمیکا مندانا نے معروف اداکار سے منگنی کرلی

ممبئی(شوبز ڈیسک)تیلگو فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے منگنی کر کے اپنے لاکھوں مداحوں کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانا اور تیلگو فلم اسٹار وجے دیوراکونڈا نے اپنے رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک نجی تقریب میں منگنی کرلی ہے۔

تقریب میں صرف قریبی دوست اور اہل خانہ نے شرکت کی جنہیں میڈیا کی چکاچوند سے دور رکھا گیا۔ اگرچہ رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ دونوں فروری 2026 میں شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

حال ہی میں، اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس نے مداحوں کی طرف سے کافی توجہ حاصل کی۔ پوسٹ میں اداکارہ خوبصورت روایتی ساڑھی میں نظر آئیں، پوسٹ سے قیاس آرائیاں ہوئیں کہ تصاویر منگنی کی تقریب کے دوران لی گئی تھیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ میں بہت شکر گزار ہوں۔ کیونکہ آپ سب نے ‘تھما’ کے ٹریلر اور ہمارے گانے پر بہت پیار دیا ہے، آپ کے پیغامات، آپ کا جوش، آپ کی مسلسل حمایت، آپ میرے لیے ہر لمحے کو بڑا اور خوش کن بناتے ہیں اور میں پروموشنز کے دوران بہت جلد آپ سب سے ملنے کی منتظر ہوں۔

رشمیکا مندانا فی الحال آدتیہ سرپوتدار کی ہارر کامیڈی فلم ‘تھما’ کی ریلیز کیلئے تیار ہیں، جس میں آیوشمان کھرانہ، نواز الدین صدیقی اور پریش راول بھی ہیں۔ فلم 21 اکتوبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:سونا فی تولہ 2100 روپے مہنگا، ایک ہفتے میں کتنے ہزار کا اضافہ ہوا؟

یہ بھی پڑھیں