لاہور(شوبز ڈیسک)معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب نے طلاق سے متعلق خبروں پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے تمام افواہوں کی تردید کر دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی طلاق کی خبروں کے حوالے سے ڈاکٹر زینب کا کہنا ہے کہ ان سے منسوب تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں، سوشل میڈیا پیجز جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔
ڈاکٹر زینب نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری کا مبینہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی کہ انہوں نے ایسی کوئی پوسٹ نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے غیر مصدقہ پیجز پر یقین نہ کریں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں، کیونکہ اس طرح کی بے بنیاد خبریں لوگوں کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنتی ہیں۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ڈاکٹر زینب نے فیروز خان سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اب انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ یہ تمام خبریں جعلی ہیں اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر زینب اور فیروز خان جون 2024 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اداکار فیروز خان کی یہ دوسری شادی تھی، اس سے قبل وہ علیزے سلطان کے ساتھ 2018 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، تاہم ان کی پہلی شادی 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔
مزیدپڑھیں:زیادہ کمائی کا طریقہ سیکھنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کیسے استعمال کریں؟

