نئی دہلی(نیوز ڈیسک) دبئی میں مقیم معروف بھارتی ٹریول انفلوئنسر اور فوٹوگرافر انونے سود 32 برس کی عمر میں امریکی شہر لاس ویگاس میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انونے سود کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے ان کے انتقال کی اطلاع دی۔
جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ “یہ ہمارے لیے ایک ناقابلِ یقین نقصان ہے، خاندان اس وقت صدمے میں ہے اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں پرائیویسی کا احترام کریں۔”
اہل خانہ کی جانب سے موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔ انونے سود بھارت کے معروف ٹریول بلاگرز میں شمار ہوتے تھے۔
ان کے انسٹاگرام پر 14 لاکھ سے زائد فالوورز جبکہ یوٹیوب پر 3 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ سبسکرائبرز تھے۔
وہ اپنی دلکش ٹریول فوٹوگرافی، ڈرون ویڈیوز اور متاثر کن ویژول اسٹوری ٹیلنگ کے باعث عالمی سطح پر مقبول تھے۔
انونے سود کو تین سال مسلسل فوربز انڈیا کی “ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز” کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کردیا گیا

