Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

علیزے شاہ نے مشہور ہدایتکار و اداکار کو سخت وارننگ دیدی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ہدایتکار و اداکار یاسر نواز کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی پلیٹ فارم پر ان کا نام استعمال نہ کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ یہ یاسر نواز کے لیے ان کی “آخری وارننگ” ہے۔ ان کے مطابق پانچ سال قبل وہ یاسر نواز کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کر چکی ہیں، مگر اس کے باوجود وہ مختلف شوز میں ان کا نام لے کر منفی باتیں کرتے رہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ یاسر نواز ہر بار معذرت کا اظہار کرتے ہیں اور دوبارہ ایسا نہ کرنے کا وعدہ کرتے ہیں، لیکن پھر وہی رویہ دہراتے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو منفی قرار دیتے ہیں۔

علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ان تمام شوز کی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جن میں ان کا نام لے کر ان کی توہین کی گئی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ بغیر کسی مزید وارننگ کے یاسر نواز کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یاسر نواز باز نہ آئے تو وہ انڈسٹری کو بتائیں گی کہ ان کے ساتھ کام نہ کرنے کی اصل وجوہات کیا ہیں، جس سے ان کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

یہ بھی پڑھیں