Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی ماتم کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ ماتم کرتے دکھائی دے رہے، شاہنواز دھانی کی ویڈیوز کے سامنےآنے پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان پر تنقید کررہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق محرم کی عزاداری یا ماتم (حسین علیہ السلام) ہر سال زیادہ تر شیعوں لوگ کرتے ہے، عزاداری ایک رسم ہے جس میں شہید کربلا حسین بن علی کی شہادت اور سنہ 680ء میں پیش آنے والے واقعہ کربلا کی یاد میں ماتم کیا جاتا ہے اور ان کی یاد منائی جاتی ہے۔

عزاداری میں مجلس، ماتم ،جلوس ہر ایک عمل شامل ہے اورذاکر،خطیب،نوحہ خوان،ماتمی،مجلس کا بانی اور سننے والا ہر ایک عزادار ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کو اس وقت جھٹکا لگ جب قومی کرکٹر شاہنواز دھانی کو ماتم کرتے دیکھا، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دھانی کی ویڈیو کافی وائرل ہوہی ہیں، صارفین کی جانب سے شاہنواز دھانی پر کڑی تنقید کی جارہا ہے۔


مزیدپڑھیں:تھائی لینڈ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے بڑا اقدام اٹھالیا

یہ بھی پڑھیں