Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

ساتویں جماعت سے دل دیا تھا!تمہیں نہ جاننے سے تمہارے ساتھ زندگی گزارنے تک، پریتی کا اشون کے نام جذباتی خط

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک) بھارت کے نامور اسپنر روی چندرن اشون ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کامیاب رہے اور انہوں نے آسٹریلیا کے دورے کے دوران 18 دسمبر 2024 کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اشون کی کامیابی کی داستان میں ان کی اہلیہ پریتی نارائنن کا کردار بھی اہم رہا ہے۔

اشون اور پریتی کی محبت ایک پرانی مگر دلکش کہانی ہے۔ دونوں کا تعلق چنئی سے ہے اور یہی وہ جگہ ہے جہاں یہ کہانی شروع ہوئی۔ وہ ساتویں جماعت میں ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے۔ اشون نے پہلی نظر میں ہی پریتی کو دل دے دیا، لیکن اسکول کے زمانے میں کبھی اظہار نہ کرسکے۔ کرکٹ پر توجہ دینے کے لیے اشون نے اسکول بدلا مگر دونوں نے اپنی دوستی کو برقرار رکھا۔

وقت کے ساتھ ساتھ یہ دوستی گہری ہوتی گئی اور دونوں نے ایک ہی انجینئرنگ کالج میں داخلہ لیا، تاہم بعد میں حالات نے انہیں کچھ فاصلے پر ڈال دیا۔ برسوں بعد جب پریتی چنئی سپر کنگز کے ساتھ کام کر رہی تھیں اور اشون اس ٹیم میں شامل ہوئے، تو ان کی ملاقات دوبارہ ہوئی۔ وہ پرانے جذبات ایک بار پھر جاگ اٹھے۔

اشون نے آخرکار ہمت کی اور پریتی کو پرپوز کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے یہ لمحہ اور بھی یادگار بنایا اور انہیں اسی “کیمپ لاسٹ کرکٹ گراؤنڈ” پر لے گئے جہاں انہوں نے پہلی بار کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی۔ یہ جگہ اشون کے لیے بے حد خاص تھی۔ وہاں انہوں نے سادہ مگر دل کو چھو لینے والے انداز میں زندگی کا سب سے اہم سوال کیا، اور پریتی نے ہاں کہہ دی۔

سال 2011 میں دونوں کی منگنی اور شادی سادگی کے ساتھ انجام پائی۔ آج اشون اور پریتی نارائنن کی دو بیٹیاں ہیں، اکھیرا اور آدھیہ، جو ان کی زندگی کو مزید خوشگوار بنا رہی ہیں۔
“31مزیدپڑھیں: اکتوبر آخری تاریخ!” تمام مالیاتی اداروں کو راست کیو آر کوڈ لازمی اپنانے کا حکم

یہ بھی پڑھیں