Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

میچ کے دوران لڑکے کی لڑکی کو شادی کی پیشکش

واشنگٹن (نیوز ڈیسک )یو ایس اوپن ٹینس میں بیلاروسی کھلاڑی سبالانکا اور کینیڈین کھلاڑی لیلیٰ فرنینڈز کے میچ کے دوران ایک لمحہ یادگار بن گیا۔

یو ایس اوپن ٹینس میں سبالانکا اور لیلیٰ فرنینڈز کے میچ کے دوران ایک لڑکے نے اسٹیڈیم میں اپنی محبوبہ لڑکی کو پرپوز کردیا، سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو بھی کافی گردش کررہی ہے۔

میچ کے دوران اس خوبصورت لمحے کو کمنٹیٹرز سمیت اسٹیڈیم میں موجود تمام تماشائیوں نے بھی خوب انجوائے کیا اور اپنے اپنے موبائل فونز میں ان مںاظر کو قید کیا۔


میچ کے بعد بیلاروسی ٹینس کھلاڑی سبالانکا نے کہا کہ دورانِ میچ اُنہوں نے اس طرح کا خوشگوار واقعہ پہلی دیکھا ہے، وہ خوبصورت لمحات تھے لیکن ان کا فوکس گیم پر تھا۔

ٹینس کھلاڑی سبالانکا نے جوڑے کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دی ہے۔
مزیدپڑھیں:ڈکی بھائی کیس میں بڑی پیش رفت

یہ بھی پڑھیں