Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

افغان کپتان راشد خان کو گہرا صدمہ، پاکستانی کھلاڑی ڈریسنگ روم پہنچ گئے

دبئی (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں میچ کے بعد افغان کپتان راشد خان سے ملاقات کی اور بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔

تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا، قومی ٹیم نے میچ کے بعد افغان کپتان سے ملاقات کی اور بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔


یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور افغانستان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل آئے تھے جس میں قومی ٹیم نے 39 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
مزیدپڑھیں:میچ کے دوران لڑکے کی لڑکی کو شادی کی پیشکش

یہ بھی پڑھیں