Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

قومی کرکٹر شاداب خان بیٹی کے باپ بن گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان بیٹی کے باپ بن گئے۔

قومی کرکٹر شاداب خان نے ہفتہ کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا اور دو تصاویر شیئر کیں، ایک تصویر میں والدین کے ہاتھ اور بچی کے پاؤں جبکہ دوسری تصویر میں بے بی باسکٹ میں بچی والدین ہاتھوں میں نظر آرہی ہے۔

کرکٹر نے پوسٹ میں لکھا کہ الحمداللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔

آل راؤنڈر نے مزید لکھا کہ اس رحمت پر الفاظ سے بڑھ کر شکر گزار ہیں، براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ ہم اس نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاداب اور ان کی اہلیہ کیلئے مبارکباد کے پیغامات کا ڈھیر لگ گیا۔

واضح رہے کہ شاداب خان نے جنوری 2023ء میں قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی تھی، ان کی اہلیہ ہمیشہ برقع اوڑھے پردے میں رہتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں