Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے یو اے ای کو 189رنز کا ہدف دیدیا

دبئی( اوصاف نیوز) سہ ملکی سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 189 رنز کا ہدف دیا ہے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 188 رنز اسکور کرکے میزبان ٹیم کو 189 رنز کا ہدف دیا۔

افغان ٹیم ابراہیم زادران نے 63 اور صدیق اللّٰہ اتل نے 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کریم جنت 23 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

یو اے ای کے محمد روہید اور صغیر خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان اور یو اے ای کی ٹیموں کو سیریز کے دوران اپنے پہلے میچز میں پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

افغانستان کی فائنل الیون میں رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، صدیق اللّٰہ اتل، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللّٰہ عمر زئی، راشد خان، محمد نبی، شرف الدین اشرف اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

یو اے ای کی حتمی ٹیم میں محمد وسیم، محمد ذہیب، آصف خان، راہول چوپڑا، ایتھان ڈیسوزا، ہرشیت کوشک، دھریو پرشانت، صغیر خان، حیدر علی، محمد روہید اور جنید صدیقی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:میچ کے دوران بجلی گر گئی

یہ بھی پڑھیں