Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

قومی کرکٹر آصف علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور( اوصاف نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

آصف علی کا کہنا تھا کہ میرے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ جنہوں نے ہر اچھے برے وقت میں میری حوصلہ افزائی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے اہلخانہ اور دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے خوشی کے لمحوں اور سخت آزمائشوں خاص طور پر ورلڈکپ کے دوران پیاری بیٹی کی وفات جیسے وقتوں میں مجھے سنبھالا، آپ کی طاقت نے مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دی۔

آصف علی کا کہنا تھا کہ میں ان شاء اللہ اپنا شوق جاری رکھتے ہوئے ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

آصف علی نے 21 ایک روزہ اور58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے پاکستان کے لیے آخری انٹرنیشنل میچ 2023 میں کھیلا تھا۔
مزید پڑھیں‌:نادرا میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، گھر بیٹھیں اپلائی کریں

یہ بھی پڑھیں