Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان ،میچ راولپنڈی،فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے

لاہور(نیوز ڈیسک)پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریز اختتام کے بعد کھیلی جائے گی، ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا آخری ون ڈے میچ 8 نومبر کو فیصل آباد میں شیڈولڈکیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ملکی سیریز کے حوالے سے تینوں بورڈز کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے ، بات چیت مکمل ہونے پر تین ملکی سیریز کا باقاعدہ اعلان کر دیاجائے گا۔

بورڈ ذرائع کے مطاق تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 سے 30 نومبر کی ونڈو تجویز کی گئی ہے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان باہمی سیریز کے ون ڈے میچز پر بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :حیدرآباد،دادو اور کراچی کے نشیبی علا قے /ساحلی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ۔

یہ بھی پڑھیں