اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے متعدد شہروں میں شدید بارشوں کے باعث میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد،دادو اور کراچی کے نشیبی علا قے /ساحلی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ۔
حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔اس دوران پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ 08سے 09 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے مشرقی/جنوبی حصے اور کِیرتھر کے پہاڑی سلسلہ (دادو ) کے مقامی / برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
پیر کے روز سندھ اور پنجاب میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز موسلا دھار بارش کا بھی امکان۔ تاہم کشمیر ، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔
پیر کے روز سندھ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی /جنو بی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں پر تیز موسلا دھار/شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ تاہم شمال مشر قی پنجاب، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم جنوب مشرقی سندھ ،پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر ،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
مزید پڑھیں۔
اسرائیلی مغویوں کو فوری رہا کیا جائے، ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ
پیر 8 ستمبر 2025
author image
ویب ڈیسک
icon-facebook
icon-twitter
icon-whatsapp
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عسکری گروپ فوری طور پر اسرائیلی مغویوں کو رہا کرے اور اس جنگ کا خاتمہ یقینی بنائے۔
اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ ہر کوئی مغویوں کی رہائی اور اس جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا حماس سے ایک بار پھر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ، مزاحمتی تنظیم کا انکار
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیل نے میری تمام شرائط تسلیم کر لی ہیں، اب حماس کو بھی یہ شرائط قبول کرلینی چاہیں۔ یہ میری آخری وارننگ ہے، اب کوئی اور وارننگ نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
ادھر اسرائیل نے ایک بار پھر حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے، لیکن فلسطین کی مزاحمتی تنظیم نے اس سے انکار کیا ہے۔
یروشلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہاکہ اگر حماس غزہ میں یرغمالیوں کو رہا کر دے اور ہتھیار ڈال دے تو جنگ فوراً ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس مقصد کو سیاسی ذرائع سے حاصل کرنے میں خوش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل حماس جنگ کے دوران غزہ میں 21 ہزار بچے معذوری کا شکار ہوگئے، اقوام متحدہ کا انکشاف
اس کے جواب میں حماس کے سینیئر رہنما باسم نعیم نے رائٹرز کو بتایا کہ تنظیم ہتھیار نہیں ڈالے گی تاہم اگر اسرائیل جنگ ختم کرے اور اپنی افواج واپس بلائے تو تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

