دبئی(ویب ڈیسک ) ایشیاکپ میں افغان ٹیم کے کپتان راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بنگلہ دیش سے شکست یا کچھ اور راشد خان پاکستانی امپائر فیصل آفریدی پر بھڑک گئے۔ راشد خان نے فیصل آفریدی سے بدتمیزی کی۔
میچ کے بعد راشد خان نے کھلاڑیوں کو فیصل آفریدی سے بات کرنے سے روکا۔ راشد خان کی فیصل آفریدی کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیومیں راشدخان کو غصے میں کھلاڑیو ں کو امپائر کےساتھ بات کرنے سے روکتے دیکھا جاسکتاہے۔
This is why people hate Afghanistan.. This is the video of Afghanistan captain Rashid Khan misbehaving with Pakistani umpire Faisal Afridi. ICC it’s up to you.. #AsiaCup2025 pic.twitter.com/C3Rv3i2jl8
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) September 17, 2025
آئی سی سی راشد خان کے رویے پر خاموش ہے۔ امپائر کےساتھ بدتمیزی پر آئی سی سی متعلقہ کھلاڑی پر جرمانہ اور میچز کی پابندی عائد کر سکتاہے۔
آئی سی سی کے دوغلی پالیسی پر کرکٹ فینز کی آئی سی سی پر تنقید کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ کےاہم میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔
مزیدپڑھیں:ایشیا کپ: یو اے ای ٹیم پاکستان کیخلاف کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار

