Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

سابق لیجنڈ سنیل گواسکر نے خاتون کرکٹر سے کیا گیا اپنا کون سا وعدہ پورا کیا؟

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ اسنیل گواسکر نے ویمنز کرکٹ اسٹار جمیما روڈریگز سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنیل گواسکر نے جمیما روڈریگز کو بیٹ کی شکل کی خصوصی گٹار تحفے میں دی اور ان کے ساتھ یادگار لمحہ شیئر کیا۔

سنیل گواسکر نے اس موقع پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ آج وہ اوپننگ بیٹ نہیں ہیں، جس پر دونوں ہنس پڑے۔ ملاقات کا سب سے دلکش لمحہ اس وقت آیا جب سنیل گواسکر اور جمیما روڈریگز نے فلم شعلے کا مشہور گانا ’یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے‘ گایا، جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

جمیما روڈریگز نے انسٹاگرام پر اس لمحے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سنیل سر نے اپنا وعدہ پورا کیا اور ہم نے اب تک کی سب سے زبردست بیٹار کے ساتھ جیم سیشن کیا، یہ واقعی ایک خاص لمحہ تھا۔


واضح رہے کہ سنیل گواسکر نے پہلے وعدہ کیا تھا کہ اگر جمیما ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ جیتیں گی تو وہ ان کے ساتھ گانا گائیں گے، اور انہوں نے اپنا وعدہ نبھا دیا۔

دوسری جانب سابق بھارتی کپتان انجم چوپڑا کا کہنا ہے کہ آنے والے ویمنز پریمیئر لیگ سیزن میں دہلی کیپیٹلز کی قیادت کرتے ہوئے جمیما روڈریگز خود کا ایک نیا روپ دریافت کریں گی۔ ان کے مطابق قیادت صرف میدان تک محدود نہیں ہوتی بلکہ میدان سے باہر بھی فیصلے اور رویے ایک کھلاڑی کی شخصیت کو نکھارتے ہیں۔

جمیما اس سے قبل دہلی کیپیٹلز میں میگ لیننگ کی نائب کپتان رہ چکی ہیں اور ٹیم 2023، 2024 اور 2025 میں مسلسل رنرز اپ رہی۔ میگ لیننگ کے یو پی واریئرز کی کپتان بننے کے بعد اب پہلی بار جمیما روڈریگز کو دہلی کیپیٹلز کی قیادت سونپی گئی ہے۔

انجم چوپڑا کا کہنا ہے کہ اس کردار میں جمیما نہ صرف ایک بیٹر اور فیلڈر کے طور پر بلکہ ایک قائد کے طور پر بھی خود کو بہتر طور پر سمجھیں گی۔ ان کے مطابق سینئر کھلاڑیوں اور ابھرتی ہوئی نوجوان ٹیلنٹ کے ساتھ ٹیم کی قیادت کرنا ایک بڑی ذمہ داری ہے، جو جمیما کے کیریئر میں مثبت ترقی کا باعث بنے گی۔
مزیدپڑھیں:ایک اور ملک نے پاکستان کے JF-17 تھنڈر اورسپر مشاق طیاروں میں دلچسپی ظاہر کر دی

یہ بھی پڑھیں