Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

بھارت نے پاکستانی نژاد امریکی کھلاڑی کو ورلڈکپ کا ویزہ دینے سے انکار کردیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ پر سوالیہ نشان، بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست کو گھسیٹ لایا۔ بھارت نے پاکستانی نژاد امریکی کھلاڑی کو ورلڈکپ کا ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

بھارت کی جنٹلمین گیم کےساتھ کھلواڑ کا سلسلہ جاری، آئی سی سی خاموش تماشائی بن گیا۔ بھارت نے بنگلہ دیش والے معاملے کے بعد ایک اور مسئلہ کھڑا کردیا۔

بھارت نے پاکستانی نژاد امریکی کھلاڑی کو ورلڈکپ کا ویزہ دینے سے انکار کردیا۔امریکا کے کھلاڑی علی خان نے بھارت کی جانب سے ویزہ نہ ملنے کی خبر سوشل میڈیا پر دی۔

علی خان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے امریکا کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہیں ۔

ورلڈکپ میں گروپ اے میں شامل امریکی ٹیم نے 4 میں سے تین میچ بھارت میں کھیلنے ہیں۔امریکا کے ساتھ یواے ای، اٹلی ،عمان کے کھلاڑیوں کے ویزوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے
مزیدپڑھیں:علیزے شاہ نے مشہور ہدایتکار و اداکار کو سخت وارننگ دیدی

یہ بھی پڑھیں