Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بغیر چارجنگ کے 5700 سال تک چلنے والی بیٹری تیار!

سئیول(نیوزڈیسک) سئیول نیشنل یونیورسٹی جنوبی کوریا کے سائنس دان ایٹمی بیٹری بنا رہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہےموبائلز، سولر سسٹمز، گاڑیوں وغیرہ کے باعث بیٹریاں انسانی زندگی کا جزو بن چکی ہیں قباحت یہ ہے کہ انھیں بار بار چارج کرنا پریشان کن امر ہے۔

یہ مسئلہ حل کرنے کی خاطر سئیول نیشنل یونیورسٹی جنوبی کوریا کے سائنس دان ایٹمی بیٹری بنا رہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ یہ بیٹری ریڈیوکاربن (radiocarbon) سے کام کرے گی جو کاربن مادے کی ایک قسم ہے

ایٹمی ری ایکٹروں کی ضمنی پیداوار اور انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے، یہ مادہ 5700 سال تک کام دیتا ہے اور اس دوران بیٹری بنا چارج کیے کام دے گی۔پاکستان کے ایٹمی ری ایکٹروں میں بھی ریڈیوکاربن کثیر مقدار میں بنتا ہے اگر کورین ماہرین نے ایٹمی بیٹریاں بنا لیں تو پاکستانی ریڈیوکاربن کی دنیا بھر میں مانگ ہو گی اور ہم اسے بیچ کر سالانہ کروڑوں ڈالر کما سکیں گے۔
دنیا کی سب سے چھوٹی بکری نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

یہ بھی پڑھیں