اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک تفصیلی رہنمائی جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گروپ سے بطور ممبر کیسے باہر نکلا جائے، گروپ ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں کیا ہوتا ہے اور پرائیویسی سے متعلق کن کن آپشنز کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق اگر کوئی صارف گروپ چھوڑتا ہے تو اس کا نوٹیفکیشن صرف گروپ ایڈمنز کو جاتا ہے، جبکہ گروپ ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں چیٹ ہسٹری صارف کے فون سے مکمل طور پر مٹ جاتی ہے۔ گروپ چھوڑنے والے فرد کا نام، نمبر اور ممکنہ طور پر پروفائل تصویر گروپ انفورمیشن میں پاسٹ ممبرز لسٹ میں 60 دن تک دیکھی جا سکتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیلیٹ کیا گیا گروپ دوبارہ بحال نہیں کیا جا سکتا، اور دوبارہ شامل ہونے کے لیے ایڈمن سے دوبارہ دعوت لینا ضروری ہوتا ہے۔ اگر کوئی گروپ کسی کمیونٹی کا حصہ ہو تو اسے چھوڑنے پر صارف کمیونٹی سے بھی خارج ہو جاتا ہے۔
گروپ چھوڑنے کے لیے صارف چیٹ اوپن کرکے گروپ نام پر کلک کرتا ہے، جہاں Exit Group کا آپشن موجود ہوتا ہے۔ واٹس ایپ نے واضح کیا کہ گروپ چھوڑتے وقت صارف چاہے تو گروپ رپورٹ بھی کر سکتا ہے، جس میں آخری 5 میسیجز واٹس ایپ کو بھیجے جاتے ہیں، تاہم گروپ کے کسی رکن کو اس رپورٹ کا علم نہیں ہوتا۔
ایپ کے مطابق Exit Group کے ذریعے صارف گروپ سے باہر تو ہو جاتا ہے لیکن چیٹ ہسٹری برقرار رہتی ہے، جبکہ Exit and Delete for me سے گروپ چیٹ مکمل طور پر حذف ہو جاتی ہے اور میڈیا بھی ڈیوائس گیلری سے مٹ جاتا ہے۔
واٹس ایپ نے مزید کہا کہ گروپ ایڈمنز ہی گروپ کو تمام ممبرز کے لیے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، جبکہ صارفین اپنے گروپ پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے یہ بھی طے کر سکتے ہیں کہ انہیں کون گروپس میں شامل کر سکتا ہے۔
I’m so happy for this new WhatsApp feature, the ability to *Leave groups quietly 🤫*
Only admins are notified when you leave a group, so you can exit without drawing attention.
But if only you can put the option to Leave silently, or leave with your full chest. 😁🤭 pic.twitter.com/QiqucXihME— Eruks Teejay 𝕏 (@EruksTeejay) December 12, 2025
مزیدپڑھیں:’نکاح سنت اور اسی میں برکت ہے‘، رابی پیرزادہ نے شادی کا اشارہ دے دیا

