Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک ، پہاڑوں پر بارش، برفباری کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے

گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے۔پیر کو گلگت بلتستان ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ، مری اور گلیات، میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی بارفباری ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں