لندن(نیوزڈیسک) برطانیہ میں برف باری اور سردی کی شدید لہر نے ہر شے کو منجمد کر دیا ہے، دھند، برف باری اور یخ بستہ ہواسے پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری سے علاقہ ونڈرلینڈ کا منظر پیش کر رہا ہے، شاہراہیں برف سے ڈھک گئیں۔
برطانیہ برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں، برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے، سردی کی لہر نے ہر شے کو منجمد کر دیا ہے، درخت، پودے، راستے، گاڑیاں اور گھر غرض ہر شے برف سے ڈھک گئی ہے۔
شمالی اسکاٹ لینڈ، شمالی انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے کچھ حصوں، مِڈ لینڈز اور مشرقی ویلز میں تاحال یلو وارننگ الرٹ ہے۔ برف باری اور شدید سردی کے سبب یارک شائر اور ڈربی شائر سمیت ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
220 سے زائد سکول بند اور ٹرانسپورٹ کا نظام مفلوج ، متعدد پروازیں بھی منسوخ ، حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کردی ، محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
یوکرائن ، روس تناو، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ


