Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آج بروز جمعۃ المبارک 29نومبر 2024کہاں کہا ں بارش ہوگی ؟جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعۃ المبارک 29نومبر2024 خیبر پختونخوا،بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ جبکہ شام/رات میں بالائی پنجاب، اسلام آباد، مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دُھند چھائےرہنے کی توقع۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ پنجاب کے چند میدانی علاقے اور بالائی سندھ سموگ / دُھند کی لپیٹ میں رہے۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی09 ،اسکردو منفی 07، استور، گلگت، گوپس منفی 04، ہنزہ ، کالام منفی 02 اور دیرمیں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں