Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

آج بروز پیر24مارچ2025ملک میں موسم کی صورتحال جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیرکے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان۔تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

نوٹ: آئیندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 06، استور منفی 01،زیارت اورا سکردو میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
پیر(رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان۔

پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان۔ تاہم شام /رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع۔

یہ بھی پڑھیں