اسلام آباد( اوصاف نیوز)بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور زیریں سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا ۔ تاہم بالائی/وسطی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور زیریں سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔
آج (رات) اورکل کے روز زیریں سندھ میں بعض مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم زیریں/وسطی سندھ اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): سندھ: کراچی (ایئرپورٹ اولڈ ایریا 34، فیصل بیس 30، ڈی ایچ اے 27، گلشنِ حدید 25، جناح ٹرمینل، کورنگی 21، بحریہ ٹاؤن 09، یونیورسٹی روڈ، کیماڑی 08، ناظم آباد، نارتھ کراچی، مسرور بیس 01)، میر پور خاص 27، حیدرآباد (سٹی 23، ایئرپورٹ 06)، ٹنڈو جام 06، دادو 02، خیبر پختونخوا: دیر (زیریں 19، بالائی 12)، چراٹ 08، سیدو شریف 03، کاکول 01، پنجاب: نارووال میں 02ملی میٹر بارش ہوئی۔
آج روزریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: تربت 43، لسبیلہ اورنورپورتھل میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
مزید پڑھیں:صدرِ مملکت نے معذور قیدی عبدالباسط کی سزائے موت معاف کر دی


