Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آج بروز منگل 27 جنوری2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)انتباہ: آج (رات) اور 27 جنوری کےروز برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔

بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ۔
اس دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بلوچستان، خیبر پختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع ۔اس دوران چند مقامات پر تیز بارش اور بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری کا بھی امکان ۔

منگل کے روز خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرق بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع۔اس دوران کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز بارش اوردرمیانی سے شدید برفباری کا بھی امکان ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم صوبہ بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):
بلوچستان: قلات 41، دالبندین 18، زیارت 17، پسنی ،جیوانی 16، نوشکی 12، گوادر 11، کوئٹہ (شیخ ماندا، سمنگلی 10)، نوکنڈی، تربت، چمن 08، پشین 07، سبی 06، ژوب 05، پنجگور 02، خیبرپختونخوا: چترال 09 اور بالائی دیرمیں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
برفباری (انچ):زیارت 09، قلات 6.8، کوئٹہ میں 0.7 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی ۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی12،کالام ،زیارت منفی08، استور،گوپس ،پاراچنارمنفی 07، مالم جبہ ، قلات، راولاکوٹ منفی05 اور نتھیاگلی منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

پیر (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
منگل کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت

یہ بھی پڑھیں