اسلام آباد(اوصاف نیوز)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔تاہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کی توقع ۔ تا ہم شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش / ہلکی برفباری کی توقع ۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں صبح / رات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش / ہلکی برفباری کی توقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہا۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 12 ،استور منفی08، کالام ، اسکردو منفی05 ، مالم جبہ اورگوپس منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ سرد ہوائیں چلتی رہیں۔
جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ 6 جنوری 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت
