Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

آج بروز جمعرات 12 مارچ 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)نوٹ: ایران میں حالیہ صورتحال کے سبب ہوائیں آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچا سکتی ہیں، جس سے وہاں فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ۔

بدھ کے روز خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران چند مقامات پر تیز /موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ۔ شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔

جمعرات کے روز بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور خطۂ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ، جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: پٹن 74، مالم جبہ 60، کاکول 36، سیدو شریف 22، بالاکوٹ 20، چترال 11، پاراچنار 10، کالام 09، دیر (زیریں 08، اپر 06)، میر کھانی 04، دروش 02، باچا خان ائیرپورٹ، تخت بائی، پشاور ائیرپورٹ 01،کشمیر: مظفرآباد (سٹی 19، ائیرپورٹ 15)، گڑھی دوپٹہ 07، راولاکوٹ 06،گلگت بلتستان: استور 17، بونجی 10، گلگت 09، اسکردو 07، بگروٹ 06، چلاس 05، گوپس 01،پنجاب: اٹک، چکوال 10، مری 06، اسلام آباد (سیدپور 03، بوکرا 01)، منگلا 02، راولپنڈی (گوالمنڈی) میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی، چھور40،حیدر آباد، ٹنڈو جام39 اور شہید بینظیرآباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ۔

جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ۔
مزید جانئے :سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں