Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آج بروزجمعہ 27 مارچ 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)جمعہ کے روز شمال مشرقی بلوچستان ،خیبرپختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم رات کے دوران بلوچستان کے مغربی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ شمالی بلوچستان، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: چراٹ 33، پاراچنار 25، مالم جبہ 11، پشاور (ایئرپورٹ 08، سٹی 07)، سیدو شریف 07، لوئر دیر 06، کاکول 05، تخت بائی، بالاکوٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان (شہر 04، ایئرپورٹ 01)،دیر 03، کالام 01،پنجاب: چکوال 16، جوہر آباد 14، لیہ 08، اسلام آباد (ایئر پورٹ 07، زیرو پوائنٹ، سید پور، گولڑہ، بوکرا 02)، شیخوپورہ 07، اٹک، حافظ آباد 06، کوٹ ادو 05، نور پور تھل 04، منگلا، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، بھکر 03،مری، جھنگ 02، اوکاڑہ 01،بلوچستان: اورماڑہ 19، بارکھان 17، ژوب 08، گوادر 03، کشمیر: کوٹلی 06، مظفر آباد (ایئرپورٹ 05، سٹی 04) اور گڑھی دوپٹہ 05 اور راولاکوٹ میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی37، شہید بینظیر آباد36،حیدرآباد اور ٹندوجام میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعرات (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ ہلکی بارش کی توقع ۔

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعہ 27 مارچ 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں