اسلام آباد(اوصاف نیوز)انتباہ:موسلادھار بارشوں کے باعث جنوب مغربی/شمالی بلوچستان ( گوادر، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، خاران، چاغی، دالبندین، قلات، سبی، کوہلو، بارکھان، نصیرآباد اورلورالائی )میں 28 مارچ کے دوران فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ بالائی/وسطی خیبر پختونخواہ کے مقامی ندی نالوں میں28 ( شام /رات) سے 30 مارچ کے دوران فلیش فلڈنگ کا خطرہ ۔
شدید آندھی/جھکڑ چلنے/ژالہ باری اوربجلی گرنےکے باعث کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے،بل بورڈز، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تاہم جنوب مغربی/شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کےعلاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔ تاہم جنوب مغربی/شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ شام/رات کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔اس دوران بعض مقامات پر تیز/موسلادھار بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہمجنوب مغربی/شمالی بلوچستان، جنوبی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: تربت 26، گوادر 17، جیوانی 12، بارکھان 08، کوئٹہ 06، سمونگلی 02، پنجاب: ملتان سٹی ، کوٹ ادو 06، کروڑ (لیہ) 05، ملتان ایئرپورٹ 04، بھکر ، خانیوال 03، اوکاڑہ 02، قصور 02، خیبر پختونخوا: دیر میں04 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی38،دادو،چھور37، شہید بینظیر آباد اور حیدرآباد میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہا۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 28 مارچ 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت
