اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آبادمیں شدید طوفان بادوباراں نے رات سے پہلے اندھیراکردیا۔سیاہ بادلوں نے آسمان کو ڈھک دیا جس کے باعث ماحول پر اندھیرا چھاگیا۔موسلادھار اور طوفانی بارش ہوئی۔
پیرکوفجرسے پہلے بارش کا ایک سپیل ہواتھا جس کے بعد کچھ دیر تک آسمان صاف ہوگیا اور دھوپ نکلی لیکن سہ پہر کے وقت دوبارہ گھٹائیں امڈ کر آئیں اور فضا تاریک ہوگئی۔
اس دوران آندھی بھی چلی اورگرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے موسم ایک بارپھرسرد کردیا۔
مزیدپڑھیں:آسٹریلیا میں سرخ آندھی، آسمان خونی ہوگیا


