Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پری مون سون سسٹم فعال،لاہور میں وقفے وقفے سے بارش متوقع

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث 2 سے 5 مئی کے دوران مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے زیرِ اثر درجہ حرارت میں وقتی کمی آئے گی، تاہم 5 مئی کے بعد دوبارہ گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مئی اور جون سال کے گرم ترین مہینے ہوں گے اور مئی کے آخری عشرے میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔

لاہور میں آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ دوپہر کے بعد گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہوا کی رفتار 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پشاور زلمی کو پی ایس ایل 11 کے فائنل میں پہنچتے ہی بڑی خوشخبری مل گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور جنوب مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیوانی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موہنجو دڑو میں 44 اور لاڑکانہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق پری مون سون سسٹم اور مغربی ہواؤں کے باعث وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں