Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

11 سے 12 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، ژالہ باری، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں(Rain) کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 10 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے اثرات کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، قصور، پتوکی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں تیز آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جس سے کھڑی فصلوں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان، سوات، چترال، کوہاٹ اور ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات اور شمالی اضلاع میں بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان دشمن سازشیں ناکام، باشعور نوجوان ملک دشمنوں کو پہچان چکے ہیں، جویریہ ظفر آہیر

دوسری جانب کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور تھرپارکر میں تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں، مسافروں اور متعلقہ اداروں کو پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کاشتکاروں کو فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور خراب موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

سیاحتی علاقوں کا رخ کرنے والے افراد کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل موسمی صورتحال سے متعلق تازہ معلومات ضرور حاصل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں