Search
Close this search box.
منگل ,28 جولائی ,2026ء

ایران کا اسرائیل کے بعد اردن کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا

تہران (ویب ڈیسک) اسرائیل پر میزائل حملے روکنے پرایران کا اردن کیخلاف شدید ردعمل سامنے آگیا ، ایران نے اردن کیخلاف بڑی کارروائی کا عندیہ دیدیا ۔ایران نے اردن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنےوالے مسلم ممالک بھی ہماری کارروائی سےنہیں بچ سکتے ۔

اردن کے طیاروں نے ایران کے متعدد ڈرونز کو تباہ کردیا تھا جو کہ ایران نے اسرائیل پر پھینکے تھے ۔ ایرانی پاسدران انقلاب نے امریکہ کو بھی اسرائیل کی حمایت نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیلی مفادات کا تحفظ کرنے سے گریز کرے اور پیچھے ہٹ جائے ورنہ ہر طرح کی کارروائی کیلئے تیار ہیں۔۔


دوسری جانب ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیارے غزہ سے نکل گئے، غزہ جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے غزہ میں موجود نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب سے دمشق میں یکم اپریل کو ایرانی قونصل خانے پر کیے گئے حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملے کے بعد امریکہ کی نیندیں حرام، صدر جوبائیڈن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیں