نیو یارک(نیوزڈ) ایرانی حملے کے فوری بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔ جس میں صورتحال زیر بحث آئے گی۔ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز حملے کے تناظر میں اسرائیل نے سلامتی کونسل کا یہ ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ اسرائیل کی جانب سے صدر سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ ایران کا حملہ ’عالمی امن اور سکیورٹی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔‘
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیل کے بعد اردن کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا
اس خط میں ایران پر متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا ۔دوسری جانب سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے اپنے جوابی خط میں ایران کے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے اسے ’اپنے دفاع میں اٹھایا گیا اقدام‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ عالمی قوانین کے عین مطابق تھا۔سلامتی کونسل کی یہ ہنگامی میٹنگ آج عالمی معیاری وقت کے مطابق شام چار بجے ہو گی۔


