Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

عمان میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق

عمان (انٹرنیشنل ڈیسک )عمان میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، سڑکیں زیر آب آگئیں، گاڑیاں بہہ جانے سے اسکول کے بچوں سمیت17 افراد ہلاک ہوگئے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق اتوار کو عمان میں شروع ہونے والی تیز ہواؤں اور پھر موسلادھار بارش نے تباہی مچادی، مسلسل بارش کی وجہ سے عمان کے شمال اور مشرق کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

خلیجی خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو ابتدائی طور پر اطلاع دی تھی کہ سیلابی ریلے میں گاڑیاں بہہ جانے سے 9 اسکول کے بچے اور 3 دیگر افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
مزیدپڑھیں:امارات میں شدید بارشوں کی پیش گوئی ، ملازمین کو گھر سے کام کرنے ، اسکولوں کو آن لائن کلاسز کی ہدایت
ملک کے شمال مشرق میں آنے والے سیلاب میں 5 افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع تھی تاہم عمان نیوز ایجنسی نے پیر کو ایک بچے اور مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

رپورٹ کے مطابق منگل تک عمان میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

پیر کو وزارت تعلیم نے سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاط کے طور پر بیشتر علاقوں میں اسکول بند کر دیے تھے اور حکام نے لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہے۔

دبئی اور ابوظبی میں طوفانی بارشیں پیر کی رات سے جاری ہیں جب کہ نئی ایڈوائزری میں بارش، آسمانی بجلی اور اولے پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں