Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا

سعودی محکمہ موسمیات نے اپریل کے آخری ہفتے کے دوران مملکت کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

خبر رساں ادارے عقال کے مطابق مملکت کے مغرب بالخصوص مکہ مکرمہ میں 50 سے 60 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شارجہ: شدید بارشوں کے بعد وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں الباحہ، مکہ مکرمہ، تبوک، عسیر، جازان اور ریاض کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں بڑھے گا۔

محکمہ شہری دفاع نے ریاست میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر الرٹ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں