Search
Close this search box.
پیر ,27 جولائی ,2026ء

چین کو ہٹانے کیلئے بھارتی قیادت مالدیپ کی طرف جھکنے لگی

مالے(انٹرنیشنل ڈیسک)مالدیپ نے کہا ہے کہ بھارت اُس سے آزاد تجارت کے ایک بڑے معاہدے کی تیاری کر رہا ہے۔ مالدیپ کے وزیر محمد سعید نے بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کے لیے گفت و شنید جاری ہے۔

مالدیپ کے معاشی ترقی اور تجارت کے وزیر محمد سعید نے دارالحکومت مالے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مالدیپ زیادہ سے زیادہ ملکوں سے آزاد تجارت کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

بھارت اور مالدیپ ساؤتھ ایشیا فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے پہلے ہی جُڑے ہوئے ہیں۔ اب آزاد تجارت کا دو طرفہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
مزیدپڑھیں :شدید گرمی، اسکول اور کالجز کے اوقات کار تبدیل
واضح رہے کہ نومبر 2023 سے بھارت اور مالدیپ کے تعلقات کشیدہ ہیں جب مالدیپ کے چند وزرا کے علاوہ منتخب ارکان نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشادویپ کے دورے کا تمسخر اڑایا تھا۔

کشیدگی بڑھنے پر مالدیپ کے صدر محمد معزو نے چین کی طرف واضح جھکاؤ دکھایا تھا۔ جب بھارت نے اپنے باشندوں کو مالدیپ کی سیاحت سے گریز کا مشورہ دیا تو محمد معزو نے چین سے کہا تھا کہ وہ اپنے سیاحوں کو مالدیپ بھیجے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مالدیپ میں تعینات بھارتی فوجیوں کو نکل جانے کا حکم بھی دیا تھا۔

چین نے مالدیپ میں خاصی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ بھارت نہیں چاہتا کہ مالدیپ میں چین کا اثر و رسوخ بڑھے۔ اس مقصد کے لیے بھارت بھی وہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں