نئی دہلی (نیوزڈیسک)ہندوستانی انتخابات میں ہندوتوا پالیسیوں کے باوجود بی جے پی یوپی کے فیض آباد حلقے سے پیچھے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے امیدوار بی جے پی کے امیدوار سے تقریباً 13 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔
بھارت کی 543 رکنی پارلیمان کے لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
بھارتی عام انتخابات کے نتائج ہر منٹ بدل رہے ہیں، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے اپ سیٹ ہے جب کہ کانگریس نے حیران کن تعداد میں نشستیں حاصل کی ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 241 سیٹوں پر آگے ہے، آل انڈیا کانگریس 101 سیٹوں پر آگے ہے، سماج وادی پارٹی 35 سیٹوں پر آگے ہے اور آل انڈیا ترنمول کانگریس 29 سیٹوں پر آگے ہے۔
مزیدپڑھیں:تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجر و ں ںےرجسٹریشن کروا لی
