Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

کویت ، عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 40 بھارتی شہریوں سمیت 50 افراد ہلاک، 50 زخمی

کویت (نیوزڈیسک)ہاؤسنگ ورکرز کی عمارت میں صبح سویرے لگنے والی آگ سے 50 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 40 بھارتی شہری شامل ہیں۔ 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
آگ کویت کے منگاف کے علاقےمیں لگی جہاں غیر ملکی کارکنوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔

بھارتی میڈیا اور دیگر ذرائع نے بتا یا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سے اکثریت کا تعلق بھارت سے ہے، جن کی تعداد کم از کم 40 ہے۔بی بی سی نے ایک امدادی کارکن شمس الدین کنیتھ کے حوالے سے بتایا ہےکہ 49 مرنے والوں میں بھارتیوں کے علاوہ پاکستانی، بنگلہ دیشی، فلپینی اور نیپالی بھی شامل تھے۔ کچھ لاشیں جلی ہوئیملی جن کی شناخت ممکن نہیں ۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “میری دلی ہمدردی ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کو کھو دیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہےکہ وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ ، وزیر اعظم مودی کی ہدایت پر کویت روانہ ہوں گی تاکہ آگ میں زخمی ہونے والے بھارتیوں کی امداد کی نگرانی کریں اور مرنے والوں کی لاشوں کی جلد وطن واپسی کو یقینی بنائیں۔

کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحٰیی نے اپنے بھارتی ہم منصب سے بات کی اور بھارتی کارکنوں کی ہلاکت پر حکومت اور شہریوں کی جانب سے ان سے تعزیت کی۔کویتی وزیر خارجہ نےہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کویت زخمی ہونے والوں کے علاج کےلیے تمام وسائل کا استعمال کرے گا۔

مرنے والوں کی اکثریت 20 سے 50 سال کی عمرکے درمیان بھارتی شہریوں کی تھی جو ایک نجی کمپنی میں کام کررہے تھے۔ اس عمارت میں 195 سے زیادہ مزدور رہتے ہیں،جو بنیادی طور پر کیرالہ، تامل ناڈو اور شمالی بھارت سے تعلق رکھنے والے افرادہیں۔۔آگ سے بچ جانے والے ایک مصری ڈرائیور نے بتایا کہ آگ عمارت کی نچلی منزل سے شروع ہوئی اور جب وہ اوپر پہنچی اس وقت تک دھواں پوری عمارت میں بھر چکا تھا
وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرم ، گلگت بلتستان ،کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں