Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرم ، گلگت بلتستان ،کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد ، سبی،بھکر، نور پور تھل، ڈی جی خان48، سرگودھا، اوکاڑہ، قصور ،کوٹ ادو47،بنوں،گوجرانوالہ،شیخوپورہ،منڈی بہاؤالدین،فیصل آباد، جھنگ، بہاولپور، خانیوال، بہاولنگر، رحیم یار خان، خان پور،روہڑی،موہنجو داڑو اورخیرپور میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
کویت ، عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 40 بھارتی شہریوں سمیت 50 افراد ہلاک، 50 زخمی

یہ بھی پڑھیں