Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

امریکی ریاست مشی گن پارک میں فائرنگ، 8 افراد زخمی،2کی حالت تشویشناک

نیویارک(نیوزڈیسک)نامعلوم جنونی شخص کی امریکی ریاست مشیگن پارک میں فیملیز پرفائرنگ ،وحشت ناک واقعہ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کو گھیرلیا جس پر اُس نے خود کشی کرلی۔ملزم نے بروکلینڈز پلازا اسپلیش پیڈ میں کھیلنے والے بچوں کو نشانہ بنایا۔ملزم نے بچوں اور خواتین پر 28 گولیاں داغ دیں۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے رونما ہوا،نیو یارک پوسٹ کے مطابق اوکلینڈ کاؤنٹی کے شیرف مائیکل بوچرڈ نے بتایا کہ ملزم نے بار بار پستول اپ لوڈ کیا اور فائرنگ کرتا رہا۔ جب پولیس نے گھیرلیا تو اس نے خود کو گولی مار لی۔پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ 10 افراد زخمی ہوئے تاہم مقامی ہسپتالوں کی رپورٹ کے مطابق 8 افراد زخمی ہوئے۔

ان میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل تھے۔ایک آٹھ سالہ بچے کے سر میں گولی لگی۔ اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمی بچوں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے پیٹ اور ٹانگوں میں گولیاں لگیں اور اس کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔

امریکی لڑکی ڈرائیور سے شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیں