کولمبو(انٹرنیشنل ڈیسک)سری لنکا کے الیکشن کمیشن نے 21 ستمبر کو ملک میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کااعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں سے کاغذت نامزدگی 15 اگست کو لیے جائیں گے۔ صدرکے عہدہ کی میعاد 17 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے، آئین کے مطابق موجودہ صدرکے رخصت ہونے سے کم سے کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ دو ماہ پہلے نئے صدر کا انتخاب لازمی ہے۔ نومبر 2019 میں منتخب ہونے والے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے ملک میں شدید اقتصادی بحران کی وجہ سے جولائی 2022 میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ راجا پاکسے کے استعفی کے بعد پارلیمنٹ نے رانیل وکرما سنگھے کو صدر منتخب کیا تھا۔
مزیدپڑھیں :آئی پی پیز معاہدوں پر فوری نظرثانی نہ کی تو کاروبار بند ہو جائیں گے، گوہر اعجاز


