امریکی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق آصف مرچنٹ پر اگست یا ستمبر میں نیویارک جا کر کرائے کے قاتل کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزراتِ انصاف کا نے الزام عائد کیا ہے کہ 46 سالہ پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے ایرانی حکومت سے مبینہ روابط ہیں، ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ مبینہ سازش کا ہدف ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ نے بتایا ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہے اور پاکستان میں رہتاہے، کراچی سے تعلق ہے، اُس نے یہ بھی بتایا کہ اُس کے پاکستان کیساتھ ایران میں بھی بیوی بچے ہیں، آصف مرچنٹ کئی مرتبہ ایران، شام اور عراق کے دورے کر چکا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ نے بتایا کہ اُس کے منصوبے کے 3 حصے تھے، ہدف کے گھر سے یو ایس بی ڈرائیوز چوری کرنا، احتجاج پلان کرنا اور کسی سیاستدان یا سرکاری اہلکار کو قتل کرنااس کے منصوبے کا حصہ تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ سازش کا ہدف امریکی حکومت کے موجودہ اور سابق اہلکار تھے، آصف مرچنٹ جن کرائے کے قاتلوں سے رابطے میں تھا وہ دراصل ایف بی آئی اہلکار تھے۔
پنجاب میںپراپرٹی کی قیمت مقرر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کلکٹر کی خدمات لینے کا فیصلہ
