Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

حسینہ واجد الیکشن کا اعلان ہوتے ہی بنگلہ دیش واپس آئیں گی، بیٹا سجیب واجد جوئی

نیویارک (نیوزڈیسک)بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد جوئی کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اور سابق وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ اپنے ملک واپس آئیں گی جب اس کی نئی نگران حکومت انتخابات کرانے کا فیصلہ کرے گی۔یہ غیر یقینی کہ آیا حسینہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا انتخاب کریں گی۔

حسین واجد جن کی عمر 76 سال ہے، پیر کے روز پڑوسی ملک بھارت فرار ہو گئی تھی،۔نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں نگراں حکومت نے جمعرات کو حلف اٹھالیا ۔ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے، جوئے، جو امریکہ میں مقیم ہیں کا کہنا تھا کہ فی الحال، حسینہ واجد بھارت میں ہی رہیں گی۔بنگلہ دیش میں عبوری حکومت جب الیکشن کا اعلان کرے گی تو وہ وطن واپس آئیں گی۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا حسینہ دوبارہ عہدے کیلئے انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں۔سجیب واجد جوائے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی والدہ اپنی موجودہ مدت کے بعد سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گی لیکن بنگلہ دیش میں حالیہ پیشرفت کے بعد پارٹی رہنمائوں نے انہیں پارٹی معاملات میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا

یہ بھی پڑھیں