Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

ہندوستان کا ایک ایسا گاوں، جہاں 5 دنوں تک کپڑے نہیں پہنتی ہیں خواتین، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران!

نئی دہلی(ویب ڈیسک) ہندوستان ایک تنوع کا ملک ہے، آپ کو ہر ریاست اور شہر میں الگ الگ لوگ اور مختلف روایات دیکھنے اور سننے کو ملیں گی۔ یہ رسم و رواج باہر کے لوگوں کو عجیب لگتے ہیں، لیکن وہاں کے لوگوں کے لیے یہ مقدس ہیں اور وہ برسوں سے ان کی پیروی کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک روایت ہندوستان کے ایک گاؤں کی ہے۔ اس گاؤں میں خواتین سے متعلق ایک عجیب روایت ہے۔ اس کے پیچھے کی وجہ بھی کافی چونکا دینے والی ہے،اس گاؤں کا نام پنی ہے جو ہماچل پردیش کے کولو ضلع میں واقع ہے ۔ یہاں 5 دنوں کا ایک تہوار ہوتا ہے جس میں خواتین کپڑے نہیں پہنتی ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ پانچوں دن گھر کے اندر ہی رہتی ہیں۔ وہ اپنے شوہر سے بھی نہیں ملتی ہیں۔مردوں کو بھی ان 5 دنوں تک کافی روک ٹوک کے ساتھ رہنا پڑتا ہے۔ یہ تہوار ساون کے مہینے کے آخری دنوں میں ہوتا ہے۔ خواتین تہوار کے دوران زیادہ ہنستی یا بات نہیں کرتی ہیں، جبکہ مردوں کو شراب یا گوشت کھانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ یہاں خواتین اور مردوں کا ماننا ہے کہ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کے گاؤں میں برے واقعات رونما ہوں گے اور ان کی زندگیوں میں مسائل پیدا ہوں گے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ رواج کیسے شروع ہوا، کیونکہ کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ رواج برسوں پرانا ہے۔ در اصل یہاں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ صدیوں پہلے اس گاؤں پر راکشس حملہ کیا کرتے تھے۔ وہ گاؤں کی عورتوں کے ساتھ بہت برا سلوک کرتے تھے ۔جب ان کے مظالم بڑھ گئے تو ‘لاہو گھونڈ’ دیوتا نمودار ہوئے اور بھدرپد کے مہینے کی پہلی تاریخ کو ان راکشسوں کو مار کر یہاں کی عورتوں کو بچایا۔ تب سے یہ تہوار یہاں 5 دن تک منایا جانے لگا۔ خواتین کا خیال ہے کہ اگر وہ کپڑے پہنیں گی تو راکشس دوبارہ حملہ کردیں گے۔وقت بدلنے کی وجہ سے اب بہت سی خواتین سوتی یا پتلے کپڑے پہنتی ہیں۔ کئی ایسی بھی ہیں ، جو اس تہوار کا حصہ نہیں بنتی ہیں۔ لیکن یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ رواج برسوں سے جاری ہے۔ان 5 دنوں کے دوران یہاں کے لوگ کسی بھی باہر کے شخص کو گاؤں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتے اور نہ ہی کوئی باہر والا اس تہوار میں حصہ لے سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں :دوران سروس وفات پاجانے والےپنجاب کے اعلیٰ بیوروکریٹس کی فیملی کو الائونسز ملیں گے

یہ بھی پڑھیں