ڈیٹرائٹ(ویب ڈیسک) امریکا کی مضافاتی لائبریری کو اس وقت بند کر دیا گیا جب واپس کیے گئے ایک ڈی وی ڈی کیس میں سے متعدد کیڑے باہر نکل آئے۔
رائل اوک پبلک لائبریری نے سوشل میڈیا پر کہا کہ لائبریری کو تین دن کیلئے بند کیا گیا ہے جب ڈی وی ڈی کیس کے اندر ایک سے زیادہ کیڑے پائے گئے ہیں۔
ڈی وی ڈی کیس ہفتے کو واپس کر دی گیا تھا، اسے کھولا بھی نہیں گیا اس لیے شروع شروع میں کچھ بھی متاثر نہیں ہوا۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ کیس کو فوری طور پر بند اور متاثرہ تمام اشیاء کو گیراج میں لے جا کر الگ کر دیا گیا ہے۔
لائبریری کو پیسٹ کنٹرول کمپنی نے مکمل طور پر صاف کر دیا ہے اور پیر دوپہر 1 بجے تک دوبارہ کھل جائے گی۔
مزید پڑھیں:کراچی ، سزائے موت کا مفرور قیدی 19 سال بعد دھر لیا گیا



